• Thursday, 09 December 2021
7 من چرس پکڑی گئی

7 من چرس پکڑی گئی

کراچی(نیا ٹائم) عوام  میں زہر بیچنےوالوں کےخلاف شکنجہ مزید سخت، کراچی کے علاقے سچل  میں پولیس کی جانب سے خفیہ کارروائی کی گئی  کارروائی  کے دوران 7 من چرس  پکڑی گئی ہے  ، پولیس کے مطابق ملزم  چرس بلوچستان سےکراچی لارہے تھے پولیس  حکام  نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران چرس گاڑی سے برآمدہوئی اور دوملزموں  کو گرفتار کرلیا ہے ، برآمد کی گئی  چرس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی  ہے پولیس حکام نےمزید بتایا کہ 280 کلو چرس 248 پیکٹس میں موجود تھی، منشیات گاڑی کوڈی سمبل کرکےچھپائی گئی تھی۔واضح رہے کہ  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں منشیات سپلائی کا سب سے بڑا اورمحفوظ ذریعہ رکشے ہیں۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ