• Saturday, 04 December 2021
580سال بعد طویل ترین چاند گرہن کب اورکہاں؟

580سال بعد طویل ترین چاند گرہن کب اورکہاں؟

 

لاہور(نیا ٹائم ) رواں سال کا دوسراچاند گرہن کل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صدیوں میں سب سے طویل چاند گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا ۔ پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سےچاند گرہن نہیں دیکھا جاسکےگا۔ چاند گرہن افریقہ، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکےگا۔ ناسا کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہاگیاہےکہ جمعہ کےروز 580 سالوں کےبعدطویل چاند گرہن ہوگا۔

ماہرین کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 28 منٹ اور 23 سیکنڈ ہوگا۔ گرہن چاندکے 97 فیصد حصے پرہوگا ۔گرہن کے دوران چاند کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ سفید نظر آئےگا۔ جیسے ہی سورج اور چاند سیارے کی مخالف سمتوں سے گزریں گے، تقریباً 97 فیصد چاند زمین کے سائے میں غائب ہو جائےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر شروع ہوکر دوپہر 12 بجکر 19 منٹ تک پورے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند گرہن سہ پہر 3 بجکر 47 منٹ پر ختم ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سال کا آخری سورج گرہن بھی چاند گرہن کے 15 دن بعد یعنی 4 دسمبر کو ہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں نہیں دیکھا جا سکے گا ۔البتہ شمالی و مغربی افریقہ میں دیکھے جانے کاامکان ہے۔

 

8 برس قید پانےوالا ملزم بری

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ