• Thursday, 09 December 2021
4 دہشتگرد جہنم واصل

4 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (نیاٹائم ) امن دشمنوں کے خلاف سکیورٹی  فورسز کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی  جس میں چار دہشتگرد وں  کو جہنم  واصل کردیا گیا  ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران  کے علاقے  میں  ایف سی کے جوانوں نے دہشتگردوں  کے خلاف کارروائی کی ہے ،  کارروائی کے دوران  دہشتگردوں نے  فورسز کے جوانوں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ  کے نتیجے میں   4 دہشتگرد  ہلاک ہوگئے  ، آئی ایس  پی آر کے مطابق  دہشتگردوں کے قبضے سے  بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا  ہے۔ یاد رہے کہ 26ستمبر  کو بلو چستان  کے علاقے  مچھ  میں   دہشتگردوں  نے  چیک پوسٹ  پر حملہ کیا تھا   جس کا پاک فوج کے جوانوں  نے بھر پور جواب  دیا ، فائرنگ کے تبادلے  میں سپاہی عرفان شہید  اور 2 جوان زخمی ہوگئے تھے ، خیال رہے کہ  اس سے قبل گزشتہ ماہ  بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت ‏گرد مارے گئے تھے جبکہ ‏14اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے ‏میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔واضح رہے  کہ گزشتہ روز بھی   کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی )کی جانب سے  خفیہ اطلاعات پر پنجاب  کے مختلف  شہروں میں  کارروائیاں  کی گئی     ہے ، کارروائیوں میں 7 ہشتگرد وں  کو گرفتار کیا گیا ہے ،ترجمان  کے مطابق  گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے  بھاری مقدار میں اسلحہ  اور مذہبی منافرت پھیلانے  کے حوالے سے مختلف چیزیں برآمد کی گئی ، ترجمان  سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد مختلف  شہروں   عوام   میں مذہبی  منافرت پھیلا رہے تھے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ