• Wednesday, 20 October 2021
4طالب علموں سمیت 5افرادجاں بحق

4طالب علموں سمیت 5افرادجاں بحق

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیا ٹائم )نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیاہے مسافر بس  اور چنگچی رکشے کے درمیان  تصادم ہوا  ہے جس  کے  نتیجے  میں 4طالب علموںسمیت  پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع  کے مطابق حادثہ میں رکشہ میں سوار 4 طالب علم اور ڈرائیور جاں بحق ہوئے ہیں ، ریسکیوحکام کا کہنا  ہے کہ حادثے  کا شکار رکشہ بچوں کو سکول  لے کر جارہا  تھا کہ اچانک  تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی ، ریسکیو ذرائع  کے مطابق حادثے میں 6 بچے زخمی بھی  ہوئے جنہیں  طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل  کردیا گیا ، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ  حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب  ہوگیا  جس کی گرفتاری  کے لئے چھاپے جاری  ہیں۔

 

بھائیوں نے بھائی ہی جلا ڈالا