• Thursday, 09 December 2021
3دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

3دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

لاہور(نیا ٹائم)پنجاب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے امن دشمنوں  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں  کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ   نے  پنجاب بھرمیں 22انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کیے اور کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

،اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کوہلاک  کردیا  ہے ، ہلاک دہشتگردوں میں سےایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی  تاہم  دہشتگردوں کے قبضے سے 2دستی بم اور کلاشنکوف  سمیت اسلحہ برآمد کیا گیا  ہے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم ٹی ٹی پی  کے دہشتگرد  کو گرفتار کیا گیا ہے دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سےہوئی  ہے ، دہشتگرد کے قبضے  سے 1100گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔

 

سی ٹی ڈی ترجمان  کا  کہنا  ہے کہ  ایک آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کالعدم ٹی ٹی پی سےتعلق رکھنے والے دہشتگرد غفار کو گرفتار کرکے دستی بم اور بم بنانےکادیگر سامان برآمد کرلیا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی  کے مطابق راولپنڈی سے کالعدم ٹی ٹی پی کےدہشتگرد رحیم اکبر کو گرفتار کیاگیا ہے، دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادکی کوشش کررہاتھا، جس کے قبضے سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں ،

 

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا ، گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہاتھا اور گرفتار ان تمام  افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا  ہے ۔

 

 

معمولی جھگڑے نے 3 بھائیوں کی جان لے لی

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ