
فیصلہ کن جنگ کا آغاز کل لاہور سے ہو گا ، عمران خان
لاہور (نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے میں قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں، جس کا حتمی اور فیصلہ کن مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا ۔
لاہور بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ یہ حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے،کل سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور میرے مارچ کا آغاز لاہور سے ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔ انہوں نے لاہور بار سے بھی مارچ میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ۔
عمران خان نے کہا پنجاب حکومت سے کہوں گا کہ وہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے اور وکلاء کے ہسپتال کیلئے رقم جاری کرے ۔
اس کے علاوہ عمران خان نے 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ پارٹی رہنماوں میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب،میاں اسلم اقبال اور عمرسرفراز چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت کی اور جس آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔
عمران خان کی باتوں پرعمل فوج کیلئے بہترہے،اسد عمر
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ