• Tuesday, 29 November 2022
خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایس پی آر کے دعوے کی تصدیق کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایس پی آر کے دعوے کی تصدیق کردی

پشاور (نیا ٹائم)سینئر صحافی ارشد شریف کے ملک سے روانگی اور تھریٹ لیٹر کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے دعوے کی خیبرپختونخوا حکومت نے تصدیق کر دی ۔

خیبر پختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں تسلیم کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے حوالے سے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی کا کوئی کردار نہیں تھا ۔

معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ تھریٹ الرٹ جاری کرنے سمیت دہشت گردی سے متعلق دیگر معاملات کو نمٹانا محکمہ انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری ہے، ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور ان کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کا کینیا میں قتل نہ ہوتا ، انہوں نے کہا کہ رانا بدمعاش اور خواجہ کرپشن دونوں ارشد شریف قتل معاملہ کے سرغنہ ہیں، بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے ارشد شریف کی عین تدفین کے موقع پر پریس کانفرنسز اپنے کالے کرتوت چھپانے کے لئے کی گئیں۔

 

عمران خان آرمی چیف سے کاروباری گفتگو بھی کرتے تھے،خواجہ آصف