• Tuesday, 29 November 2022
پمز ہسپتال میں ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

پمز ہسپتال میں ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تیار

اسلام آباد (نیا ٹائم) کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی پمز ہسپتال اسلام آباد میں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

پمز ہسپتال میں سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مرحوم کی لاش کا اندرونی و بیرونی مکمل معائنہ کیا گیا ہے ۔

پمز ہسپتال کی جانب سے کئے گئے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے کے باعث ہوئی۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوئی،ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے اور معدےسے نمونے سائنس لیب بھجوا دئیے گئے ہیں ۔فرانزک کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

واضح رہے سینئر صحافی ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا  کے دارالحکومت نیروبی کے قریب پولیس فائرنگ میں قتل کر دیا گیا تھا ، مرحوم کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ۔

 

کینیا پولیس کا ارشد شریف قتل پر بڑا یوٹرن