
عمران خان کی باتوں پر عمل فوج کیلئے بہتر ہے ، اسد عمر
لاہور (نیا ٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے عمران خان جو بھی تنقید کرتے ہیں اگر اس پر عمل کر لیا جائے تو اس سے فوج کی بہتری ہوگی ، ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر کی ساکھ کیا ملکی وحدانیت کے لیے ا ہم نہیں ؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ شاید دونوں طرف سے سوچنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اس میں تو کوئی دو رائے نہيں کہ آپ کا سیاسی نظام میں بہت زيادہ اثر رسوخ ہے ، کیا آپ سے کردار ادا کرنےکا مطالبہ غیر آئینی ہے ؟
اسد عمر نے کہا کہ بند کمروں میں ہونے والی ایسی کوئی بات نہیں جو عمران خان جلسوں میں نہ کرتے ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے اس بیان پر کہ عمران خان سمجھتے تھے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزيشن تھی ، اس بیان پر اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپوزيشن سے نہیں ان کی کرپشن سے مسئلہ ہے ، عمران خان سمجھتے ہیں کہ کرپشن پر قابونہ پایا جائے تو ملک ترقی نہيں کرتے۔
ہم نے ملاقاتوں میں کوئی غیر آئینی فرمائش نہیں کی، شاہ محمود قریشی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ