
تحریک طالبان پاکستان نے پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا،مشیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ(نیا ٹائم) مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگوکا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنانا سازش ہے اور ایسے واقعات میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)ملوث ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ ضیاء لانگوکا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں جس سلسلےمیں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کو شہید کیا گیا ہے اور ہم نے ان واقعات کا نوٹس بھی لیا ہے۔ضیالانگو نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گےاور ایسے واقعات میں پاکستان تحریک طالبان ملوث ہے جبکہ ٹی ٹی پی کو بھارت استعمال کررہا ہے اور ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں۔
مشیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کے آنے سے امید تھی کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی مگر ایسا نہیں ہوا۔ضیا لانگو نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اداروں کے خلاف بیان دے کر ملک دشمنی کر رہے ہیں،احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن ادروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیکی اجازات کسی کو نہیں دینگے۔پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے جانیوالے لانگ مارچ کے قافلوں کیلئے سیکیورٹی کیلئے ہم سے رابطہ نہیں کیالیکن ہم پھر بھی انہیں سیکیورٹی دینگے۔
بلوچستان کے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو تھریٹس ہیں اور بلوچستان میں تو ویسے ہی حالات بہتر نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ بلوچستان آنیوالے غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہماری ہے اور باہر بیٹھے بلوچ رہنماؤں سے رابطے سے بھی ہم رابطے میں ہیں ۔امید ہے کہ مذکرات میں چند لوگ پاکستان واپس آجائیں گے اور ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات آئین کے دائرے میں کیے جارہے ہیں جبکہ باہر بیٹھے لوگوں کو پاکستان میں خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ہم نے ملاقاتوں میں کوئی غیر آئینی فرمائش نہیں کی، شاہ محمود قریشی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ