
رس گُلوں پر گلے کٹ گئے ، ایک ہلاک 5 زخمی
آگرہ (نیا ٹائم ویب ڈیسک )شادی کی تقریب میں رس گُلوں پر گلے کٹ گئے ، ایک نوجوان ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو کے ہسپتال پہنچ گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑنے پر باراتیوں اور لڑکی والوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی ، لڑائی کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ، جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ آگرہ کے محلہ شیخاں میں پیش آیا ۔
آگرہ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں لڑائی کی وجہ لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان رس گلے کم پڑنے پر ہونے والا تنازع تھا جو بحث و تکرار سے بڑھ کر سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑائی کے دوران ایک شخص نے 22 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کر کے اسے شدید مضروب کر دیا ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑائی میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول نوجوان کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، تاہم ابھی تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
تاحال اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک نوجوان کا تعلق لڑکی والوں سے تھا یا وہ باراتیوں کے ساتھ آیا تھا ۔
اژدھا خاتون کو نگل گیا ، لاش اژدھے کے پیٹ سے نکال لی گئی
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ