
شوبز شخصیات علیزا سلطان کیلئے یک زبان ہو گئیں
لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک )اداکار فیروز خان کی جانب سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان پر مبینہ تشدد کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات بھی علیزا سلطان کے لیے یک زبان ہو گئیں ۔
اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا میں اپنی بیوی اور بچے سے بہت پیار کرتا ہوں، میں اپنی بیوی پر اگر ہاتھ اٹھاؤں تو 90 فیصد امکان ہے کہ میرا بیٹا بھی ایسا ہی کرے گا، میاں بیوی میں جھگڑے ہونا عام ہے لیکن ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھانا عام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، میں گھریلو تشدد کے سخت خلاف ہوں پھر چاہے وہ کوئی سُپراسٹار کرے یا پھر کوئی عام آدمی۔ اس کے ساتھ یاسر نے علیزا اور اس کی فیملی کیلئے دعا بھی کی اور لکھا ، اللہ انہیں جلد اس مشکل سے نکالے اور ان کی زندگی میں سکون لائے۔
اداکارہ مریم نفیس نے بھی علیزا سلطان کی میڈیکل رپورٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ، ہم اپنی آوازمظلوم اس وقت کیوں اٹھاتے ہیں جب مظلوم مر جائے ۔مریم نے سوال کیا ہم الزام تب ہی کیوں لگاتے ہیں جب ظالم فرار ہو جائے ؟
فیروز خان کے ساتھ ان دنوں ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی اُشنا شاہ نے بھی ان کے خلاف آواز اٹھائی ہے ، انہوں نے لکھا ، علیزا پر فیروز کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کی بات میں اب بھی ہضم کرنے کی کوشش کررہی ہوں اور میں اس وقت بھی صدمے کی کیفیت میں ہوں، انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا دل علیزا اور ان کے بچوں کے ساتھ ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نیمل خاور خان سمیت منال اور ان کے شوہر احسن محسن نے بھی فیروز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزا کی حمایت کی ۔ کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی سے شہرت پانے والی گلوکارہ شے گل نے بھی سوشل میڈیا پر علیزا کی حمایت میں آواز اٹھائی ، انہوں نے تو فیروز کو جیل میں بھجوانے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ شے گل نے علیزا سلطان اور اس کی فیملی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ، اداکارہ علیزا نے فیروز خان پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت میں شواہد بھی پیش کیے ہیں۔
بالی ووڈ پروڈیوسر نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ