
مریم نواز کاجھوٹ ہمیشہ پکڑا جاتا ہے ،عمران خان
لاہور(نیا ٹائم)سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے کہا ہے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مریم نواز کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انسان تو جیل میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے انسانی تاریخ میں انقلاب آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں کوئی بھی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کر سکتاتھا ، اسرائیل کے خلاف میڈیا پر بات بھی نہیں آتی تھی ، لاکھوں کشمیریوں کی شہادت کے باوجود مغربی میڈیا میں اس کا ذکر نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، ہماری حکومت گرائے جانے کے بعد سوشل میڈیا نے دکھایاکہ ہم جمہوریت کی خالص ترین شکل میں جارہے ہیں۔
فوج کا سیاست میں مداخلت نہ کرنا خوش آئند ہے،شیخ رشید
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ