
بالی ووڈ پروڈیوسر نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا
ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے اپنی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ پروڈیوسر کمل کشور مشرا نے دوسری خاتون سے پکڑے جانے پر اپنی ہی بیوی کو گاڑی سے کچل دیا جس کی ویڈیو سماجی رابطوں پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیس اکتوبر کی رات ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع عمارت کی کار پارکنگ میں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تھا لیکن وہاں موجود ایک شخص نے خاتون کو بچالیا جب کہ کچلنے والا شخص گاڑی لیکر بھاگ گیا تھا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو کچل کر بھاگنے والا شخص بھارتی فلمساز کمل کشور مشرا ہے جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہناہے کہ گاڑی سے کچلی جانے والی خاتون انکی بیوی ہیں جس نے پروڈیوسر کو پارکنگ میں گاڑی کے اندر موجود دوسری عورت کیساتھ پکڑ لیا تھا۔پولیس کے مطابق کمل کشور مشرا اپنی گاڑی میں ایک اور خاتون کیساتھ پارکنگ میں موجود تھے جب انکی بیوی اسے ڈھونڈتی ہوئی موقع پر پہنچی تو کمل کشور مشرا نے بیوی کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی اور انکی ٹانگوں پر گاڑی چڑھاتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر کی تلاش جاری ہے اور اسے جلداز جلد گرفتار بھی کر لیا جائے گا۔
رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ