
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمنٹ کا آغاز
کراچی(نیا ٹائم) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمنٹ مارکیٹنگ کمپئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اہم سنگ میل ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ایکوٹی سرمایہ کاری کی سہولت دے گی۔
گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمنٹ مارکیٹنگ کمپئین کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں سرمایہ کاری اہم سنگ میل ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کو روشن ایکوٹی سرمایہ کاری سہولت فراہم کی جائے گی جس کے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی خاصا اضافہ ہو گا۔
تقریب سے چیئرمین بورڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اخترکا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سے مارکیٹ فنانس کا دائرہ کار بڑھے گا جبکہ ہماری توجہ بچت کے فروغ سے کیپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔شمشاد اختر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے باہر آنا ایک اچھی خبر ہے جبکہ ایم ڈی سی ڈی سی بدر الدین کا کہنا تھاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ لاکھوں بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع دے رہا ہے ۔
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ