
سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(نیا ٹائم) کراچی کی مقامی عدالت میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کیس میں ملزموں کی شناخت پریڈ میں بچی نے دو ملزموں کو شناخت کرلیا جبکہ دوسری جانب مقامی عدالت میں دونوں ملزموں کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ نے بھی کیس میں پیش رفت رپورٹ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو پیش کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی طلبی پرڈی آئی جی ساوتھ اورایس ایس پی انویسٹی گیشن پیش ہوئے اورکلفٹن میں کم سن بچی سے زیادتی کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کروادی۔ ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ بچی سے زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور دونوں ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پرپولیس تحویل کی میں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کارروائی پراطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے جو بھی کوئی مزید پیش رفت ہوگی اس سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا جائے گا۔عرفان بلوچ نے کہا کہ پولیس نے گرفتار دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور دوران سماعت ملزمان کی شناختی پریڈ کروائی گئی جس میں بچی نے ملزمان کی شناخت کرلی جس کے بعد پولیس نے عدالت سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاہور میں پیشہ ور گدا گر سنگین جرائم میں ملوث
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ