
رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل
کراچی (نیا ٹائم) سماجی رابطوں پرایک مرتبہ پھر سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی خطرناک جانوروں کیساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا عمل بھی جاری ہے ۔
2 سال پہلے ہی خطرناک جانوروں کو غیر قانونی طور پر گھر پر رکھنے کےمقدمے سے نمٹنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایک بار پھر سے خطرناک جانوروں کیساتھ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پراپنی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں ہیں۔ان تصویروں میں سابقہ گلوکارہ کو شیر اور کئی قسم کے سانپ اور اژدھوں کیساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔رابی پیرزادہ نے ان تصاویر پر کیپشن دیا کہ کچھ پرانے دوستوں سے ملاقات ہوئی اور بہت عرصے بعد اپنے پرانے دوستوں سے ملی ہوں جبکہ یہ بالکل پہلے جیسے ہیں اس لیے میں بہت خوش ہوں ۔
ساتھ ہی سابقہ گلوکارہ نے کراچی کے چڑیا گھر میں نایاب سفید شیئر کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ اللہ سے ڈریں اور اگر جانوروں کا خیال نہیں رکھ سکتے تو مجھ سے مدد لیں مجھے پیسے نہیں چاہیے کیونکہ میرا دل روتا ہے جب آپ نایاب جانوروں کو ماردیتے ہیں۔دوسری جانب رابی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں و تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کچھ صارفین رابی پیرزادہ کے حق میں بات کرتے نظر آئے جبکہ کچھ نے اداکارہ پر خوب تنقید کی۔
فیروز خان کا سابق بیوی پر تشدد کی تصاویر پر ردعمل سامنے آگیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ