• Tuesday, 29 November 2022
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر پوکووسکی کا کیریئر سے متعلق اہم فیصلہ

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر پوکووسکی کا کیریئر سے متعلق اہم فیصلہ

آسٹریلیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ول پوکو وسکی نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔

 

 آسٹریلین کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ول پوکو وسکی نے دماغی لحاظ   پر سکون حاصل کرنے  کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے بریک لینے کی وجہ کو ذاتی قرار  دیتے ہوئے واپسی کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔اس سے پہلے بھی ول پوکو وسکی نے دماغی صحت کی بحالی کیلئے بریک لیا  تھا ، انہوں نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب بھی مکمل کیاہے۔

 

اس موقع پر وکٹوریہ  کرکٹ کے جی ایم نے کہا کہ کرکٹر کے ساتھ ہم مکمل تعاون کریں گے کیونکہ ہم پلیئر کی صحت کو اہمیت دیتے ہیں اور جب وہ کرکٹ میں واپس آنے کے لیے تیار ہوں گے تو انہیں خوش آمدید بھی کیا جائے گا۔خیال  رہے کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ مقابلہ شیفلڈ شیلڈ ہفتے کو تسمانیہ میں شروع ہورہا ہے جس میں ول پوکو وسکی کو وکٹوریہ کی طرف سے کھیلنا تھا مگر اب وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی چھ ریاستوں کی ٹیموں کے مابین  مقابلہ ہوگا۔

 

وکٹ کیپرکی ہوشیاری بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھاری پڑگئی