
وکٹ کیپرکی ہوشیاری بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھاری پڑگئی
سڈنی(نیاٹائم ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ میں بنگلادیش اور جنوبی افریقا کے میچ میں وکٹ کیپر نور الحسن کی غلطی سے حریف ٹیم کو اضافی 5 سکور مل گئے۔
جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے مابین میچ سڈنی میں جاری ہے جہاں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادش کو 206 سکور کا ہدف دیا جس میں روسو نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 109 سکور بنائے۔جنوبی افریقا کی بلےبازی کے دوران بنگلادیش کے وکٹ کیپر نے کچھ ہوشیاری کی کوشش کی جسے امپائرز نے غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی ڈال کر حریف ٹیم کو 5 اضافی سکور دے دیئے۔
شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں جب بال کرانا شروع کی تو کیپر نور الحسن بال پھینکے جانے سے قبل ہی وکٹوں سے دور ہٹ کر اپنے بائیں طرف آگئے جس کی کھیل کے قوانین میں اجازت نہیں ہے۔پھر جب شکیب الحسن نے بال کرانا شروع کی تو کیپر دوبارہ وکٹوں کے پیچھے آگئے جس پر فیلڈ امپائر روڈ ٹکر اور لینگٹن نے بہت مشاورت کے بعد اسے وکٹ کیپرکی غلطی قرار دیا اور بنگلادیش پر پینلٹی لگاتے ہوئے جنوبی افریقا کو اضافی پانچ سکور دیئے۔
معروف امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ مسلمان ہو گئے
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ