• Tuesday, 29 November 2022
لاہور میں  پیشہ ور گدا گر سنگین جرائم میں ملوث

لاہور میں  پیشہ ور گدا گر سنگین جرائم میں ملوث

لاہور (نیا ٹائم)لاہور پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران پیشہ ور گداگروں کے بھیس میں چھپے بڑے مجرم گرفتار کر لیے ، گداگروں نے متعدد جرائم کی وارداتوں کا انکشاف  کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران 254 پیشہ ور بھکاریوں کو  گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے ، گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں 249 مرد جبکہ 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق رواں سال اب تک 3681پیشہ ور بھکاریوں کو  گرفتار کرکے ان کے خلاف 3623 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، گرفتار بھکاریوں میں 3518 مرد جب کہ 150 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 763، صدر ڈویژن پولیس نے 701،ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس 640، اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 546جبکہ کینٹ 606اور سول لائنز ڈویژن پولیس نے425 گداگروں کو  گرفتار کیا ۔

حکام  نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار کئے گئے پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں متعدد جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں بھی ملوث پائے گئے ۔ مہم کے دوران شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کو پکڑ کر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کردیا گیا ۔

 

اینٹی نار کوٹکس کی کامیاب کارروائی ، لاکھوں نشہ آور گولیاں پکڑ لیں