
اینٹی نار کوٹکس کی کامیاب کارروائی ، لاکھوں نشہ آور گولیاں پکڑ لیں
کراچی (نیا ٹائم) کراچی بندرگاہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران سعودی عرب بھجوائے جانے والے کنٹینر سے 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں پکڑ لیں ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات سمگلنگ کے خلاف 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں ۔ ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کراچی پر بڑی کارروائی کے دوران جدہ کیلئے بک کروائے گئے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں ۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، کنٹینر سے برآمد کی گئی نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 75 کلوگرام کے قریب ہے، کنٹینر نجی کمپنی کے ذریعے سعودیہ کے امپورٹر کو بھجوایا جا رہا تھا۔
اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزموں میں عبدالوحید کا تعلق لاڑکانہ جبکہ شہزاد کراچی کا رہائشی ہے۔ دوسری کارروائی فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر کی گئی جہاں کار سے 26کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے ، کار سے 26 کلو گرام 400 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے تنویر نامی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزموں کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
معروف صنعتکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ