وزیر اعلیٰ پنجاب کی لانگ مارچ میں حمایت کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی لانگ مارچ میں حمایت کی یقین دہانی

لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ، سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہم ملاقات ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے لانگ مارچ کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران احساس راشن پروگرام اورعوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق تمام ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے، عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ ملکی تاریخ میں مثالی ہو گا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، لانگ مارچ کا سیلاب امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا ، پنجاب حکومت لانگ مارچ کو مکمل سپورٹ کرے گی ۔

واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

 

کینیا پولیس کا ارشد شریف قتل پر بڑا یوٹرن