اژدھا خاتون کو نگل گیا ، لاش اژدھے کے پیٹ سے نکال  لی گئی

اژدھا خاتون کو نگل گیا ، لاش اژدھے کے پیٹ سے نکال  لی گئی

جکارتہ (نیا ٹائم ویب ڈیسک )انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے صوبے جمبی میں اژدھا خاتون کو زندہ نگل گیا ، خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے نکال لی گئی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھے نے اس وقت زندہ نگل لیا جب وہ جنگل میں ربڑ اکٹھا کرنے گئی تھی ، واقعہ جزیرے سماٹرا کے صوبے جمبی میں پیش آیا ۔ 54 سالہ خاتون اتوار کی صبح جنگل سے ربڑ اکٹھا کرنے  گئی تھی ، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق جارہ نامی خاتون شام تک گھر نہ لوٹی تو اس کا شوہر اسے تلاش کرتے جنگل تک پہنچ گیا جہاں سے اس کی چپل، اسکارف، جیکٹ اور کام کے لیے استعمال ہونے والے دیگر آلات خاتون کے شوہر کو ملے ۔ جس کے فوری بعد شوہر نے مدد کیلئے دیگر افراد کو بھی بلوا لیا ۔ خاتون کی گمشدگی کے اگلے روز ایک اژدھے کو خاتون کی گمشدگی کے مقام کے قریب دیکھا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق جب سکیورٹی ٹیم اور مقامی گاؤں کے رہائشی افراد اس جگہ پہنچے تو ان کا سامنا 7 فٹ لمبے اژدھے سے ہوا۔جس کا پیٹ پھولا ہوا تھا ، اژدھے کو پکڑ کر اس کا پیٹ کاٹا گیا تو خاتون کی لاش اس کے اندر سے نکل آئی ۔

واضح رہے اژدھے عموماً چھوٹے جانوروں کا شکار کرتے ہیں ، اژدھا  اپنے شکار کو سالم نگل لیتا ہےتاہم انسانوں کو نگلنے کے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔

اس سے قبل بھی 2018 میں انڈونیشیا کے جزیرےمونا میں ایک خاتون کو اژدھے نے زندہ نگل لیا تھا، جبکہ  2017میں بھی ایک کاشتکار ایسے ہی سانحے کا شکار ہوا تھا ۔

 

چارلس ڈارون کا نایاب قلمی نسخہ کتنے لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا