
بے حسی کی انتہا ، بھارتی شوہر خود کشی کرتی بیوی کی ویڈیو بناتا رہا
کانپور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) بھارتی شوہر نے بے حسی کی انتہا کر دی ، بھارتی شہر کانپور میں خود کشی کرتی بیوی کو روکنے اور بچانے کے بجائے بے حس شوہر اس کی ویڈیو بناتا رہا اور بیوی کی خود کشی کے بعد ویڈیو سسرال بھجوا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا ہے جہاں سنجیو گپتا نامی شوہر اپنی اہلیہ شوبیتا کو خودکشی سے روکنے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتا رہا۔
رپورٹس کے مطابق شوہر سنجیو گپتا نے خاتون کی ویڈیو سسرال بھجوائی اور بیٹی کی خودکشی کا بتایا جس پر لڑکی کے گھر والوں کے پہنچنے پر لڑکی بستر پر مردہ حالت میں پڑی تھی۔لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں 4 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے ، تاہم لڑکی کے گھر والوں نے اس کے سسرال پر الزام لگایا ہے کہ لڑکی کا شوہر اور سسرال والے اسے جہیز نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔
دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،خود کشی کرنے والی لڑکی کے شوہر نے بتایا ہے کہ واقعہ سے قبل دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی اور اسی دوران لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ پھر پھندا لگانے کے بعد واپس اتر گئی تھی ۔ میں نے وہی ویڈیو بنا کر سسرال بھیج دی ، جس پر پھر لڑائی ہوئی اور پھر اس نے دوربارہ کمرے میں جاکر پھندا لگا لیا لیکن میں سمجھ رہا تھا کہ اب بھی وہ مذاق کر رہی ہےاور مجھے ڈرانے کیلئے کر رہی ہے ۔
ایک اور کشمیری نوجوان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ