معروف صنعتکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

معروف صنعتکار کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

کراچی (نیا ٹائم)شہر قائد کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کا واقعہ ، نوجوان کے والد کی درخواست پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمہ اغوا کی دفعات 365، 395، 324، 337 اور 109  کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

مغوی نوجوان کے والد نے عبدالمجید آدم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو گھر کے باہر سے اغوا کیا ے ۔

مقدمے کے متن میں کے مطابق نوجوان کے مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، مدعی کے مطابق صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہےاور میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

پولیو ٹیم پر حملے میں حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق