
معروف امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ مسلمان ہو گئے
لاہور (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا کی بااثر شخصیت اور سابق امریکی کک باکسر اینڈریو ٹیٹ مسلمان ہو گئے ، سابق کک باکسر کے نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کے نماز پڑھنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ’ٹیم خان‘ کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ، ویڈیو میں ٹیم خان نومسلم اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھارہے ہیں۔
بعد ازاں کک باکسر اینڈریو ٹیٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی۔وسیم نامی سوشل میڈیا صارف نے اینڈریو کی ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا" اچھائی پر یقین رکھنے اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھنے والےعیسائیوں کو لازمی طور پر کنورٹ ہو جانا چاہیے۔ "
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اینڈریو کی پوسٹ میں قرآن پاک کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق کک باکسر اینڈریو کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹیم خان کا ایک طویل بیان بھی ان کےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہےجس میں ٹیم خان نے لکھا کہ میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان اور اسلام سے متاثر ہیں ۔
ٹیم خان نے اینڈریو کے نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے حوالے سے لکھا کہ اسے مثبت تاثر کیلئے شیئر کیا گیا تھا، تاہم ان کے کلمہ شہادت پڑھنے کے حوالے سے ہم نے فیصلہ کیا کہ اسے کسی پوڈکاسٹ پر شیئر نہیں کریں گے ، کیونکہ اس طرح ان کے قبول اسلام کو لوگوں کی جانب سے جعلی یا پھر زبردستی کنورشن تصور کیا جائے گا۔
ٹیم خان کے مطابق اینڈریو کا یہ پہلا مسجد کا دورہ تھا جو کہ اینڈریو کی خواہش پر حال ہی میں کیا گیا ہے ۔ مسجد کے دورے کے دوران ہم نے قرآن و حدیث اور اسلام کے حوالے سےپھیلائے جانے والے منفی نظریات پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے ۔
مکس مارشل آرٹس فائٹر ٹیم نے اینڈریو کے نماز پڑھنے اور طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں سے بھی درخواست کی ہے کہ کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا لیکن اینڈریو ایک بہترین اور خالص نیت رکھنے والے انسان ہیں ، تاہم انھیں وقت دیا جائے تاکہ وہ مناسب وقت آنے پر اس کا باقاعدہ اعلان سکیں ۔
بھارت سے شکست کےبعدسابق کپتان شعیب ملک کی بابرپرتنقید
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ