
کینیا پولیس کا ارشد شریف قتل پر بڑا یوٹرن
نیروبی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )کینیا پولیس نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر بڑا یو ٹرن لے لیا ، کینیا پولیس نے ارشد شریف کی موت پر مؤقف بدلتے ہوئے اب دعویٰ کیا ہےکہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے کے دوران گاڑی اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی ، جس میں ایک کانسٹیبل زخمی بھی ہوا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت واقع ہوئی۔
اس سے قبل کینیا پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکنے جانے پر پولیس نے فائرنگ کی تھی۔
کینین میڈیا کے مطابق واقعہ کے روز ارشد شریف اور خرم احمد نےنیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع ایک انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں خاصی مقبول ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے فوری بعد ارشد شریف کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو فوراً گاڑی اپنے گھرکی طرف لانے کا کہا، تاہم جب گاڑی نقاراحمد کے گھرپہنچی تو اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔
کینیا میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کارکی چوری کی اطلاع پرروڈ بلاک کیا گیا وہ اور جس گاڑی میں ارشد شریف سوار تھے وہ مختلف کمپنی کی تھی ۔
واضح رہے پاکستانی صحافی ارشد شریف اتوار کی رات 10 بجے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب کینیا پولیس کی فائرنگ کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے، کینیا پولیس نے ابتدائی بیان میں اسے شناخت میں غلطی کہا تھا اور اب اس کو پولیس مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
ارشد شریف کیس؛ تحقیقاتی ٹیم میں چند ہی گھنٹوں میں اہم تبدیلی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ