
شہر قائد میں بغیر این اوسی تعمیر ہونے والی 6 عمارتیں سیل
کراچی(نیا ٹائم)کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا آرام باغ میں متعلقہ اداروں سے تعمیرکی اجازت نہ ہونے کے باوجود تعمیر ہونے والی چھ عمارتوں کو سیل کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے تنبیہہ کی کہ جو بھی تعمیرات متعلقہ اداروں سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر تعمیر کی جائیں گی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سعید لغاری کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے تعاون سے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا آرام باغ کے علاقے میں متعلقہ اداروں سے تعمیر کی اجازت نہ ہونے کے باوجود تعمیر ہونے والی 6عمارتوں کوسیل کردیا گیا اورچارافراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔چھ عمارتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این اوسی حاصل کیے بغیرتعمیرکی گئیں تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ عمارتیں ناقابل فروخت املاک کے زمرے میں بھی آتی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ایک اورکارروائی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ صدر کے علاقے میں خطرناک قراردی گئی عمارت کوگرا دیا۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں کسی بھی قسم کی غیرقانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی اورجو بھی تعمیرات متعلقہ اداروں سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیرکی گئیں ان تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی املاک کی خریدوفروخت سے قبل متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کروالیں تاکہ بعد میں کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچایا جا سکے۔
سندھ پولیس کے تفتیشی ونگ کو مراعات دینے کا فیصلہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ