سدھو موسے والا قتل کیس میں افشاں احمد سے تفتیش

سدھو موسے والا قتل کیس میں افشاں احمد سے تفتیش

نئی دہلی(نیاٹائم)ہندوستانی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کے معاملے پر ہندوستان کی انوسٹیگیٹیو ایجنسی نے گلوکارہ افشاں احمد سے پوچھ گچھ کی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پنجاب کی مشہور گلوکارہ افشاں احمد سے ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پانچ گھنٹے تفتیش کی۔ سدھو موسے والا اور سنگر افشاں احمد نے کئی فنکشنز میں ایک ساتھ پرفارم کیا تھا اور دونوں کے گھریلو ریلیشن تھے۔گلوکارہ افشاں احمد کیجانب سے تفتیش کے حوالے سے آج تفصیلی بیان جاری کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

 

بھارت کے مشہور سنگر اور سیاستدان سدھو موسے والا کو اس سال مئی میں انکے گھر کے نزدیک قتل کردیا گیا تھا۔  قتل کے الزام میں اب تک تیس افراد کو شناخت کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جبکہ چوبیس افراد کوحراست میں لے لیا گیا تھا۔بشنوئی گروپ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

 

فیروز خان کا سابق بیوی پر تشدد کی تصاویر پر ردعمل سامنے آگیا