ایک اور کشمیری نوجوان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گیا

ایک اور کشمیری نوجوان بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گیا

سرینگر(نیاٹائم)مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، فورسز نے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

 

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض ہندوستانی فورسز نے شوپیاں کے ایریا میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فیک مقابلے میں مارا گیا۔شوپیاں اور دیگرایریاز کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ ہندوستانی فوجیوں نے لوگوں کوزبردستی گھروں میں محصور کیا ہوا ہے۔گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

 

انڈین  مظالم اور مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے خلاف کل مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہوگی۔ بھارتی فورسز نے ستمبر میں سترہ کشمیریوں کو شہید اور ایک سو چالیس کو گرفتار کیا تھا جبکہ 4 گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا تھا۔

 

پولیو ٹیم پر حملے میں حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق