بنگلہ دیش میں طوفان سے چوبیس افراد ہلاک ہوگئے

بنگلہ دیش میں طوفان سے چوبیس افراد ہلاک ہوگئے

ڈھاکا(نیاٹائم)بنگلادیش میں بارش اور طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی برپا کردی جس میں چوبیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں بارش اور طوفان سے دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئیں ہیں۔طوفان سے مصروف سڑکوں پر بل بورڈز اور درخت زمین پر آگرے ہیں جس سے ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آئے اور بجلی کا سسٹم درہم برہم ہوکر رہ گیا جبکہ دارالحکومت میں بھی کئی علاقے نیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہیں۔

 

طوفان اور بارشوں میں مجموعی طور پرچوبیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہیں جنھیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی چانس ہے۔قبل ازیں نوافراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفان اور بارشوں بالخصوص لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں آگے ہے اور درست تعداد نیٹ اور موبائل سروس بحالی کے بعد ہی پتہ چل سکے گی۔

 

جوہری ہتھیاراستعمال کیےتوبہت بڑی غلطی ہوگی،امریکی صدر