
بھارت سے شکست کےبعدسابق کپتان شعیب ملک کی بابرپرتنقید
لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیاسے شکست کے بعد سابق کپتان شعیب ملک نے بابر کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹی وی چینل میں بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر کپتان غلط فیصلہ لے رہا ہے تو سینئر پلیئر کو بتانا چاہیے کہ یہ غلط فیصلہ ہے،بابر بار بار ایک جیسی ہی غلطی کر رہے ہیں، پریشر والے میچ میں سینئر پلیئرز کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ فاسٹ باؤلر کے ساتھ ایک سینئر پلیئر کو ہونا چاہیے جو اس کو بتائے اور حوصلہ دے اگر اتنے برسوں میں آپ کو کپتانی کرنا نہیں آئی تو پھر آپ کو اس عہدے کو ہی چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہی غلطی بار بار کی جائے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، پہلے بھی بہت سارے لوگ کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی 20 کے سپر 12 راؤنڈ میں انڈیانے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
بھارت کی جیت پرسنیل گواسکر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ