
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(نیاٹائم)بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نو پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پرایک ارب دس کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑجائے گا۔
نیاٹائم کے مطابق نیپرا کی طرف سے ستمبر کی ایف سی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ اس سلسلے میں اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔قبل ازیں سی پی پی اے کی طرف سے ستمبرکیلئے بیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا تھا۔چیئرمین نیپرا نے سماعت کے دوران کہا کہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق گیپ آیا ہے۔
چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ اگر یہ سلسلہ چلتا رہا تو اگلے مہینوں میں بجلی کی قیمت کم ہوجائے گی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی کے زائد یا کم استعمال کا کمرشل آڈٹ کیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ اس اقدام سے صارفین کو کتنا فائدہ مل سکے گا۔
گیس کی کمی والے علاقوں میں سلینڈر دینے کا فیصلہ
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ