زندہ دفنائی گئی خاتون کی حاضردماغی نے اس کی جان بچا لی

زندہ دفنائی گئی خاتون کی حاضردماغی نے اس کی جان بچا لی

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکا میں خاوند نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زندہ دفنا دیا مگر خاتون کی حاضر دماغی نے اس کی جان بچالی۔

 

بین الاقوامی  میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست واشنگٹن میں پیش آیا جہاں خاوند کی جانب سے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شوہر نے مار پیٹ کے بعد خاتون کو صندوق میں بند کرکے گھر کے نزدیک جنگل میں زندہ دفنادیا مگر خاتون کی حاضر دماغی نے ان کی جان بچائی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون کو جب خاوند نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زندہ دفنایا تو اس وقت خاتون کے ہاتھ میں ایپل واچ تھی جس پر خاتون نے گھڑی سے ہی ہیلپ لائن پر کال ملائی۔

 

ہیلپ لائن کے آپریٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسے ایک ہنگامی  کال موصول ہوئی جس میں متاثرہ خاتون نے صرف دو جملے 'جھگڑا ہوا' اور 'بات نہیں کرسکتی' بولا جس کے بعد  لوکیشن ٹریس کرکے اسے بچالیاگیا۔میڈیا رپورٹس میں   یہ بھی بتایاگیا ہےکہ میاں بیوی کے مابین  تعلقات  خراب تھے اور شوہر اہلیہ کی پینشن کھانا چاہتا تھا، پولیس نے بیوی کی شکایت   پر خاوند کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

جوہری ہتھیاراستعمال کیےتوبہت بڑی غلطی ہوگی،امریکی صدر