بھارت کی جیت پرسنیل گواسکر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

بھارت کی جیت پرسنیل گواسکر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا(نیاٹائم ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی  کے تذکرے زبان زدعام ہیں۔

 

اتوار کو کھیلے جانےوالے میچ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 82 سکورکی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم رول پلے کیا تھا۔ انڈیا نے پاکستان کو میچ کی آخری گیند پر 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انڈیا کی جیت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین نے کوہلی کی کارکردگی کوسپیشل قرار دیا تھا جب کہ  کوہلی نے بھی اپنی اننگز کو کیرئیر کی ایک یادگار اننگز کہا تھا۔

 

پاکستان کیخلاف  بھارت کی جیت کے بعد میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں موجود سابق لیجنڈری کپتان سنیل گواسکر بھی خوشی سے جھوم اُٹھے تھے جسکی ویڈیو سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ویڈیو میں واضح  دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف فتح پر محمد عرفان خوشی میں تالیاں بجا کر اپنی ٹیم کو داد دے رہے ہیں جب کہ  سنیل گواسکر اچھل اچھل کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔عرفان پٹھان نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سین ہیں، گریٹ سنیل گواسکر بھی ڈانس کیے بغیر نہ رہ سکے، ویرات کوہلی آپ واقعی میں بادشاہ  ہیں۔

 

پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈا کھانا ملنے پر بھارتی کرکٹرز نالاں