• Tuesday, 29 November 2022
پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈا کھانا ملنے پر بھارتی کرکٹرز نالاں

پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈا کھانا ملنے پر بھارتی کرکٹرز نالاں

آسٹریلیا(نیاٹائم ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں انڈین  کرکٹرز پریکٹس سیشن کے موقع پر ملنے والے کھانے سے ناخوش نظر آئے۔

 

انڈین  میڈیا کے مطابق ٹیم کا بتانا ہےکہ پریکٹس سیشن کے بعد  جو کھانا ٹیم کو دیا گیا اس کی کوالٹی بہتر نہیں تھی، یہی نہیں کھانے میں ٹیم کو صرف سینڈوچز دیئے گئے جبکہ انڈین  ٹیم آفیشل نے ٹھنڈے کھانے کی شکایت آئی سی سی سے بھی کی ہے جس پر پتہ چلا ہے کہ تمام ملکوں کے لیے قوانین یکساں ہیں،آئی سی سی ٹریننگ کے بعد لنچ میں گرم کھانے مہیانہیں کرتی۔

 

انڈین  میڈیا کے مطابق ٹریننگ کے بعد بعض بھارتی پلیئرز نے کھانا نہیں کھایا ، کرکٹرز نے کھانا پریکٹس سے ہوٹل واپسی پر اپنے رومز میں منگوا کر کھایا۔ انڈین  میڈیا کا بتانا ہے کہ دوپہر میں جب ٹریننگ کا اختتام ہوا تو کھلاڑی  فل مینیو لنچ کی توقع کر رہے تھے  مگر ٹریننگ کے دوران سینڈوچز اور پھل وغیرہ تھے، لنچ ٹائم پر کھلاڑیوں  کو گرم کھانا نہ ملا جس سے وہ ناخوش ہوئے اور واپس جانے کا ہی  فیصلہ کیا۔

 

انڈین  ٹیم آفیشل کا کہنا ہے کہ  کسی پلیئر نے بائیکاٹ نہیں کیا ، کسی نے سینڈوچ تو کسی نے فلافل لیا، کچھ پلیئرز نے  پھل اٹھایا ، کرکٹرز2 گھنٹے کے سیشن کے بعد ٹماٹر اور کھیروں کے ساتھ ٹھنڈے سینڈوچ جو گرلڈ بھی نہ ہوں وہ نہیں کھا سکتے تھے، کھلاڑی  مکمل لنچ چاہتے تھے  جس کے باعث  کچھ نے کمروں میں واپس آکر کھانے کا فیصلہ کیا ۔ٹیم آفیشنل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ باہمی سیریز میں میزبان ایسوسی ایشن گرم انڈین  کھانوں کا اہتمام کرتی ہے۔انڈین  ٹیم کل سڈنی میں نیدرلینڈزکے خلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی۔

 

کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کو جتوائیں؛ افتخار احمد