کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کو جتوائیں؛ افتخار احمد

کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کو جتوائیں؛ افتخار احمد

دبئی(نیاٹائم)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹرافتخاراحمد نے کہا کہ ایک گیند ہو یا دس گینیدیں، ہرکھلاڑی کوشش کرتا ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلیں اورمیچ جتوائیں۔

 

پرتھ کے آپٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین ورلڈ کپ میچ سے پہلے میڈیا سے بات میں افتخار احمدکا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اسکور کریں اور جب بھی باری آتی ہے، کوشش کرتے ہیں کہ پاکستان کو میچ جتواسکیں۔جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ ناقدین کو کیا جواب دینا چاہیں گے تو افتخاربولےکہ ’’ناقدین کو کیا بولناہے؟ میرے پاس تو جواب نہیں ہے۔‘‘ تاہم ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کو ہمیشہ پازیٹیوانداز میں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت یا کسی بھی بڑی ٹیم کیخلاف اسکور کرکے مورال بلند ہوجاتا ہے، کوشش ہوگی کہ اس اعتماد اور اس مورال کو آگے لے کر جائیں کیوں کہ ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ زمبابوے بھی ایک انٹرنیشنل اور اچھی ٹیم ہے، اس کے خلاف بھی اس ہی انداز میں کھیلیں گے جیسا کسی اور بین الاقوامی ٹیم کیخلاف کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شکست پر فطری طور پر دل افسردہ ہوتا ہے مگر بھارت کے خلاف میچ کے بعد جس طرح کپتان اور مینجمنٹ نے ٹیم کو حوصلہ دیا وہ کافی حوصلہ افزا ہے اور  اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگیا ہے، کوشش کریں گے کہ آنے والے میچز میں بھی پورے اعتماد کے ساتھ کھیلیں۔

 

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا