جوہری ہتھیاراستعمال کیےتوبہت بڑی غلطی ہوگی،امریکی صدر

جوہری ہتھیاراستعمال کیےتوبہت بڑی غلطی ہوگی،امریکی صدر

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو یہ  بہت بڑی غلطی ہوگی۔

 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ میں آپ کو ابھی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا مگر اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ روس نے اگر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا۔اس سے پہلے  روس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یوکرین اپنی سر زمین پر ڈرٹی بم  بھی استعمال کرسکتاہے۔

 

روس کا بتانا تھا کہ امریکا اوراتحادیوں کوشبہ ہےکہ روس خود ڈرٹی بم استعمال کرکے اسے جوہری  ہتھیار وں کے استعمال کا جواز قرار دے گا۔

 

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کاوزیراعظم کاپرتپاک استقبال