سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کاوزیراعظم کاپرتپاک استقبال

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کاوزیراعظم کاپرتپاک استقبال

ریاض(نیاٹائم ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، شہزادہ محمد بن سلمان وفد کو چھوڑ کر وزیراعظم کو اپنے فارم ہاؤس پر عشائیے میں لے گئے، کار بھی خود چلائی، دونوں رہنماؤں کے مابین  ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت اچھی  رہی، دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق  بھی ہوا ہے۔

 

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ محمدبن سلمان کو بتایا کہ پاکستانی عوام ان کے دورے کیلئے بےچینی سے انتظارکررہی ہے، وزیراعظم نے حالیہ سیلاب کے دوران امداد پر سعودی قیادت کا شکر یہ بھی  ادا کیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ باہمی تعلقات، دونوں ملکوں، خطے اور دنیا کے لیے بہت  اہم ہیں۔وزیر عظم شہباز شریف ملاقات کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرے کی سعادت  بھی حاصل کی، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

 

فلپائن میں زلزلے سے ہسپتال اور کئی گرجا گھر متاثر، متعدد افراد زخمی