
فیروز خان کا سابق بیوی پر تشدد کی تصاویر پر ردعمل سامنے آگیا
کراچی(نیاٹائم)مشہوراداکار فیروزخان کی طرف سے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کی جانب سے کورٹ میں پیش کیے گئے تشدد کے ثبوت پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ دو روز سے علیزا پر تشدد کی کچھ تصاویرانسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پرگردش کررہی ہیں جس پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑے کئی معروف شخصیات نے بھی فیروز کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔تاہم اب اداکار نے خود اس پرلب کشائی کرتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔فیروز خان نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں کہا کہ میں خود پر لگنے والے اور سوشل میڈیا پر زیرِگردش بے بنیاد، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی الزامات کوردکرتا ہوں، ان الزامات کی حقیقت میں کوئی سچائی نہیں ہے، میں ان الزامات کے حوالے سے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
اداکارنے لکھا کہ میں واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی خلاف قانون کام نہیں کیااور نہ ہی کسی کے رائٹ کی تلفی کی ہے، میں دنیا کے سب ہی انسانوں کے حقوق کو عزت دیتا ہوں۔یاد رہے کہ فیروز اور علیزا کا بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کراچی کی لوکل عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ علیزا نے فیروز کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت میں ثبوت پیش کیے ہیں۔
علیزے پر تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فیروز خان تنقید کی زد میں
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ