فلپائن میں زلزلے سے ہسپتال اور کئی گرجا گھر متاثر، متعدد افراد زخمی

فلپائن میں زلزلے سے ہسپتال اور کئی گرجا گھر متاثر، متعدد افراد زخمی

لوزون(نیاٹائم ویب ڈیسک)فلپائن میں آنے والے چھ عشاریہ دو پوائنٹ شدت کے زلزلے سے کئی گرجا گھروں کو نقصان پہنچا اورمختلف واقعات میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے جزیرے لوزون میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ عشاریہ دو تھی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی چالیس کلومیٹر تھی۔فلپائنی حکام کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں شب گئے آنے والے زلزلے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

زلزلے کی شدت سے ایک ہسپتال اورمتعدد گرجا گھروں کوکافی نقصان پہنچا جبکہ اسکول کی عمارت اورمیئر کے آفس کو دراڑیں پڑنے پر بند کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ حصے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا۔

 

اسرائیلی فوج نے مزید 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا