نیشنل سٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

کراچی (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک) شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم  کا نام بدل کر نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا ، نیشنل سٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔

معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے ، پی سی بی اور نیشنل بینک کے درمیان 5 سالہ معاہدے طے پایا ہے ۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز  کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ سٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل سٹیڈیم کراچی پاکستان کرکٹ کی ایک اپنی تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک نے کہا کہ ابھی ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، ہم قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کے رائٹس لینا ہمارے لیے اعزاز  ہے۔

 

سائمن ٹوفل نے امپائر کا فیصلہ درست قرار دیدیا