ارشد شریف معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ارشد شریف معاملہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیا ٹائم) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ طور پر قتل کے واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں، یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیئں کہ ارشد شریف کی موت سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ ارشد شریف کو ملک سے جانا ہی کیوں پڑا؟ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جانی چاہئے، حکومت سے درخواست کی ہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کروائی جائے، وزیراعظم پاکستان نےکینیا کے صدرسے بھی اس معاملے پر رابطہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افسوسناک  واقعہ کی مکمل تحقیقات کا کہا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیےکہ ارشد شریف کو ملک سے کیوں جانا پڑا، اس افسوسناک واقعے کے تمام عوامل کی تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینیا کی پولیس نے بھی اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے لیکن بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پروفیشنل صحافی تھےتاہم بغیر ثبوت کسی بھی طرح کی الزام تراشی کرنے والوں کے خلاف پوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس واقعہ کوبنیاد بنا کر فائدہ کون اٹھا رہا ہے۔

 

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے پاک فوج کا خط