اسرائیلی فوج نے مزید 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوج نے مزید 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

نابلس (نیا ٹائم ویب ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 6 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے 6 فلسطینیوں کو  شہید  کر دیا ۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں فریڈم فائٹر ودیع الحوح بھی شامل تھے ، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے دوران 19 سے زائد نوجوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کے باوجود سیکڑوں فلسطینی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اسرائیلی فورسزکے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

اسرائیلی فورسز کی کارروائی کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کو نشانہ بنانا قرار دیا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نابلس شہر میں فلسطینی گروپ عرین الاسود کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  گیا ہے۔ 

 

میانمارکی ریاست کاچن میں سرکاری فضائی حملے میں 80افرادمارےگئے