امپائر کا متنازع فیصلہ ، کیوی آل راونڈر کا طنزیہ ٹویٹ

امپائر کا متنازع فیصلہ ، کیوی آل راونڈر کا طنزیہ ٹویٹ

لاہور (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امپائر کے متنازع فیصلے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، امپائر کے متنازع فیصلے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے طنزیہ ٹویٹ کیا ہے ۔

جمی نیشم نے اپنے ٹویٹ میں نوبال سے متعلق مزاحیہ مشورہ دیا ہے کہ ہر کھلاڑی ٹورنامنٹ سے قبل اپنی کمر کی اونچائی کی پیمائش کرا لے تاکہ بعد میں ہم امپائر کو بتا سکیں کہ فل ٹاس گیند مذکورہ نشان سے اوپر ہے یا نیچے ۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر تنقید جاری ہے اور اس میں مختلف سوالات بھی اٹھائے گئے ، سوشل میڈیکا پر محمد نواز کی نو بال اور کوہلی کے فری ہٹ پر بولڈ ہونے کے بعد رنز بنانے پر  بھی پاکستان سمیت غیر ملکی کرکٹرز نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے بھی اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا ، اسی حوالے سے سابق اور موجودہ نامور کرکٹرز بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

کرکٹراحمد شہزاد بابراعظم کے حق میں بول پڑے