مجھے پتہ تھا ارشد شریف کو ماریں گے؛ عمران خان

مجھے پتہ تھا ارشد شریف کو ماریں گے؛ عمران خان

 پشاور(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ارشد شریف کو بیرون ملک جانے کیلئے کہا تھا۔

 

پشاورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئرصحافی ارشدشریف کوپہلےبھی دھمکیاں دی گئی تھی، مجھےمعلوم ہوا تھا کہ ان کوماریں گے، میں نےارشد شریف کو بولا کہ ملک چھوڑدیں، پہلےانہوں نے انکارکیا، بعد میں پھروہ باہرگئے، لوگ جومرضی کہیں، ارشد شریف کو نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف نےجان دے دی تاہم کسی کے سامنے جھکا نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ارشد شریف کے ضمیرکی کوئی مالیت نہیں تھی اسی لیےاس کوخریدانہیں جاسکا، انہوں نےارشدشریف کوواپس بلاکراعظم سواتی جیساحشر کرنا تھا، 75سال کےاعظم سواتی کوننگاکرکےمارا گیا، اسلام اباد میں ایک ڈرٹی ہیری آیا ہے جس کو لوگوں کو ننگا کرنے کا چاہ ہے، اسے لوگوں کو ننگا کرنے کا شوق کیا ہے؟۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نےنیوٹرل رہنےکی کسی کوپرمیشن نہیں دی، انصاف قائم نہ ہواتوپھرہمارےاورجانوروں کی سوسائٹی میں کوئی فرق نہیں، تیس سال کےکرپٹ لوگ گورنمنٹ میں آگئے، سرٹیفائیڈ چوروں کیخلاف کوئی بات کی جائے تو سارے نامعلوم افراد آکر اسے ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک اس وقت دوراہے پرکھڑا ہے، میں تیس سال سےجن کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں وہ آج ایک ساتھ ہوگئے، ساری قوم کوکہتا ہوں میرے ساتھ کھڑے نہ ہوئے توآپ کا فیوچرخطرے میں ہے، مجھ کوکوئی فرق نہیں پڑتا ہے،یہ آپ کے فیوچر کا سوال ہے۔

 

احسن بھون نےاعظم نذیرتارڑکےاستعفےکی وجہ بتادی