علیزے پر تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فیروز خان تنقید کی زد میں

علیزے پر تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد فیروز خان تنقید کی زد میں

کراچی(نیاٹائم)گزشتہ دن اداکار فیروزخان کی سابقہ بیوی علیزے سلطان نے خود پر ہونے والے تشدد کے ثبوت عدالت میں پیش کیے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پرعلیزے پر تشدد کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 

علیزے کی طرف سے  کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات کے مطابق فیروز خان نے علیزے کو سات جولائی 2020 کے دن تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ علیزے نے الزام عائد کیاکہ فیروز  نے انہیں دس مئی 2021 کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ  تشدد کے بعد علیزے کا جناح ہسپتال سے میڈیکل بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے جبکہ چہرہ پر آنکھ کےنزدیک بھی زخم موجود تھے۔

 

علیزے پرکئے گئے تشدد کی پکچرز منظرِعام پر آنے کے بعد اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا، مشی خان سمیت کئی فنکار اورسوشل میڈیا صارفین نے علیزے سلطان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔مریم نفیس اور عثمان خالد بٹ بولے کہ فیروز خان نے اپنی بیوی کو کئی دفعہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور یہ بات شواہد سامنے آنے کے بعد واضح ہو چکی ہے کہ ا ن پر گھریلو تشدد کیا جاتا تھا ۔

 

سونیا حسین نے عروہ حسین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا