
سونیا حسین نے عروہ حسین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کراچی(نیاٹائم)پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ سونیا حسین نے فلم میکر عروہ حسین کو پچاس لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
عروہ حسین نے حال ہی میں اپنی فلم ’ٹچ بٹن‘ سے فلم پروڈکشن کی دنیا میں انٹری ڈالی ہے ان کی فلم کی اسٹار کاسٹ میں انکے خاوند فرحان سعید، فیروز خان ، ایمان علی اور سونیا حسین شامل ہیں۔فلم گیارہ نومبر کو ریلیز ہوگی جبکہ ان دنوں فلم کی پروموشن کی جارہی ہے جس میں سونیا حسین دکھائی نہیں دے رہی۔لیکن خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سونیا حسین مووی کے ٹریلر کی لانچ اور پروموشن سے اس لئے پس پردہ ہیں کیونکہ ان کو تاحال اس مووی کا طے کردہ معاوضہ نہیں دیا گیا۔ایک سوشل میڈیا پیج کے مطابق اداکارہ نے معاوضے کے معاہدے کی خلاف ورزی پرفلم میکر عروہ حسین کو پچاس لاکھ ہرجانے کا نوٹس ارسال کیا ہے۔سونیا حسین کے مطابق عروہ حسین اور انکے مابین معاہدہ ہوا تھا کہ شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضہ مل جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔شوٹنگ کو ختم ہوئے دو برس سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے تاہم تاحال فلم کا معاوضہ نہیں مل سکا۔
اداکارہ نے عدالتی نوٹس میں مؤقف اپنایا ہے کہ ’معاوضے کیلئے عروہ کو کئی بار یاد دہانی کروائی گئی تاہم انہوں نے کوئی مناسب جواب تک نہیں دیا بلکہ اس سال صرف پانچ لاکھ کا چیک بھجوایا جو میں نے انہیں بھجوایا۔ لہذا اب میں قانونی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں‘۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عروہ حسین کے اس غیرمناسب رویے کی وجہ سے ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ جذباتی طورپرکمزورہوگئی ہیں اور اپنے ہی پیسے مانگنے کیلئے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے اب پروڈیوسر انہیں ہرجانے کیلئے پچاس لاکھ روپے ادا کریں۔
عدنان صدیقی نے عورت کی حکمرانی کو مان لیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ