
چارلس ڈارون کا نایاب قلمی نسخہ کتنے لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا
لندن(نیاٹائم)معروف برطانوی سائنس دان چارلس ڈارون کا لکھا انتہائی قدیم قلمی نسخے کی فروخت اگلے ماہ آٹھ لاکھ ڈالرز میں ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ڈاکیومنٹس میں ڈارون کی شہرہ آفاق کتاب ’اورِجن آف اسپیشیز‘ کے خلاصے پر مشتمل ہے۔ چارلس ڈارون کی یہ کتاب ارتقائی حیاتیات کی بنیاد خیال کی جاتی ہے۔چارلس ڈارون نے یہ خلاصہ اپنی کتاب کے تھرڈ ایڈیشن کے شائع ہونے کے 4 سال بعد 1865 میں ایک میگزین کے ایڈیٹر ہرمن کِنڈٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔دستاویز میں لکھا ہے ’میں نے ان تمام اہم باتوں کا خلاصہ کیا ہے جنہوں نے مجھ کو باور کروایا کہ جاندار تحفظ یا فطری سلیکشن کے سبب ہونے والی معمولی تبدیلیوں کے ساتھ ارتقاء کے اسٹیج سے گزرے ہیں۔
دستاویز کو نایاب قرار دینے والے سُوتھ بائز آکشن ہاؤس نے کہا ہے کہ پہلے اس دستاویز کو بک کے تیسرے ایڈیشن کا ایک ورق خیال کیا جاتا تھا تاہم بعد ازاں اسکی شناخت کِنڈٹ کو بھیجے گئے رقے کے طور پرسامنے آئی۔یہ دستاویز پچیس نومبر سے نو دسمبر تک جاری رہنے والی نیلامی میں بیچی جائے گی۔ سُوتھ بائیز نے اس نیلامی کوانیسویں صدی کی سائنس اور ثقافت سے لنک کرتے ہوئے اس کا نام ’ایج آف ونڈر‘ رکھا ہے۔
برطانوی انجینئرنے خود کا ہوائی جہاز بنا لیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ