کراچی کےعوام تاحال  دودھ مافیا کے رحم وکرم پر

کراچی کےعوام تاحال دودھ مافیا کے رحم وکرم پر

کراچی(نیاٹائم)کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت کا تاحال  تعین نہ ہوسکا اور کراچی کے عوام تاحال دودھ مافیا کے رحم وکرم پر ہیں۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  کمشنرکراچی کی زیرصدارت 3 گھنٹےجاری رہنے والا اجلاس پچھلے روز بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔اب دودھ کی سرکاری قیمت طے کرنے کیلئےاجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے دوبارہ ہوگا۔کمشنرکراچی کی پرائس کنٹرول  کمیٹی نے شہر میں دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کررکھی ہے مگر شہر میں فی لیٹر دودھ بدستور سرکاری نرخ سے 80 روپے زیادہ  میں فروخت ہورہا ہے۔

 

کراچی میں دودھ کی قیمت 200 روپے کرنے پر سرکاری حکام نے دکھاوے کی کارروائیاں کی ہیں  اور کچھ  دکانوں کو جرمانہ کیا مگر شہر میں اب بھی دودھ 200 روپے لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے۔

 

کراچی انتظامیہ ڈیری مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی